پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیرصدارت ایندھن بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس میں ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ  کر لیا گیا، جس کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا تاہم میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد میں بازار مارکیٹں رات 8 بجے بند ہوں گی، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بازار، مارکیٹیں رات 8 بجے بند کی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی ، یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور ہر قسم کے مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے ۔ بیکریاں،  ریسٹورنٹ  تندور، اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات دس بجے  بند کر دئے جائیں گے۔

میرج ہالز، مارکیز، اور دیگر کمرشل جگہیں جن  میں شادیاں منعقد ہوتی ہیں ، رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی۔ نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات 10 بجے رات کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہو گی

میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے ، اجلاس میں کئے گیے فیصلوں کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہء سندھ میں مارکیٹس اور دیگر اوقات کار کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں دی گئی سبسڈی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ،  1 لاکھ ٹرانزیکشن ہو چکی ہیں ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ وزراء اعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے قومی اہمیت کے ان اہم معاملات میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا، سندھ حکومت کی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے،  مجھے امید ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی اس حوالے سے جلد مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے بعد، اس فیصلے میں شامل ہو جائیں گے ۔ گلگت شہر اور مظفرآباد شہر میں انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لئے مفت ہو گی ،  تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image