تازہ ترین دنیا

منگل ایران میں بجلی گھروں اور پلوں کی تباہی کا دن ہوگا: ٹرمپ

منگل ایران میں بجلی گھروں اور پلوں کی تباہی کا دن ہوگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کو ایران میں بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں کا دن ہوگا، ایران میں ایک ساتھ یہ کام مکمل کیا جائےگا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آبنائے ہرمز کھول دو ورنہ تم جہنم جیسی صورت حال میں زندگی گزارو گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدہ کرنے کے لیے اب صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، بصورت دیگر قیامت ٹوٹ پڑےگی۔

صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کو دھمکیاں دے چکے ہیں، اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے، جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک جنگ بندی کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image