تازہ ترین

امریکی صدر کی ایران میں گرنے والے ایف 15 کے ویپن آفیسر کو بازیاب کرانے کی تصدیق

نیویارک :امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں تباہ ہونے والے طیارے ایف 15 کے ویپن آفیسر کو بحفاظت ریسکیو کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بہادر کرنل اب بالکل محفوظ ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل ٹرتھ پر اپنے پیغام میں قوم کے نام پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی فوج نے تاریخ کے سب سے بڑے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں سے ایک انجام دیتے ہوئے ایک بہادر کریو ممبر کو بازیاب کرایا جو ایک کرنل بھی ہیں، اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ وہ اب بالکل محفوظ ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یہ بہادر سپاہی ایران کے خطرناک پہاڑوں میں دشمن کے علاقے کے پیچھے موجود تھا، جہاں دشمن اس کا تعاقب کر رہے تھے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ قریب آ رہے تھے لیکن وہ کبھی اکیلا نہیں تھا، کیونکہ اس کے کمانڈر اِن چیف، سیکریٹری آف وار، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین، اور اس کے ساتھی فوجی 24 گھنٹے اس کی لوکیشن کی نگرانی کر رہے تھے اور اس کی بحفاظت واپسی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image