ہم نے مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: عباس عراقچی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ہم نے مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: عباس عراقچی

ہم نے مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: عباس عراقچی

ہم نے مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران ان شرائط پر زور دیتا ہے کہ جنگ کا جامع اور دائمی خاتمہ ہونا چاہیے۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا ایران کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے، ہم پاکستان کی کوششوں کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ ایران جنگ بندی کوششوں سے متعلق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی قیادت میں علاقائی ممالک کی کوششوں کا حالیہ دور اختتام کو پہنچ گیا۔

امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ ایران اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے کے لیے تیار نہیں، ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کے مطالبات قابل قبول نہیں۔

اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایران نے جنگ بندی ثالثوں کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

تہران بول اٹھا ہے، پاکستان مخالف پروپیگنڈا زمین بوس،عباس عراقچی نے پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگادیا

Exit mobile version