تہران میں ایک ریلی کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے اور ایرانی شہری پاکستانی پرچم اٹھائے شریک ہوئے۔
ریلی میں شریک افراد نے پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے "پاکستان شکریہ” کے نعرے بھی لگائے، جبکہ شرکاء نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
ایک ایرانی شہری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی محبت کو ایران کبھی نہیں بھولے گا، اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی۔
ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں ریلی میں شرکت کی اور کہا کہ میں لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ریلیوں میں آتا ہوں، لوگوں کا جوش و خروش بلند ترین سطح پر ہے، میری شمولیت سمندر میں قطرے کے برابر ہے، میں خود ان شہریوں کو دیکھ کر حوصلہ پاتا ہوں، وطن کے دفاع کیلئے لوگوں کا عزم ناقابل بیان ہے۔
