پوتن اور مصری صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

پوتن اور مصری صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پوتن اور مصری صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پوتن اور مصری صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی اور حالیہ غیر معمولی شدت اختیار کرنے والے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا، اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ مسئلے کا حل سیاسی اور سفارتی ذرائع سے نکالا جانا چاہیے، جس میں خطے کے تمام ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔

گفتگو کے دوران روس اور مصر کے دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی، جس میں توانائی اور صنعتی شعبوں میں جاری بڑے سرمایہ کاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ روس اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور مستقبل میں اس تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Exit mobile version