محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں یکم سے چار اپریل کے دوران بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔ محکمہ نے عوام کو محتاط رہنے اور احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ اور بونیر میں یکم اپریل کی رات سے چار اپریل تک بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔ دیگر اضلاع بشمول کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی اور وزیرستان کے پہاڑی علاقے بھی اس دوران بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔
دیامر، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت اور گھانچے میں پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
نیلم ویلی، مظفرآباد، ہٹیاں بالا، باغ، پونچھ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے دیگر علاقوں جیسے سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ ڈی جی خان میں شدید بارش کا امکان ہے۔
ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، زیارت، سبی، ہرنائی، کوہلو، بولان، خضدار، قلات، سوراب، آواران، لسبیلہ، گوادر، پسنی اور ماڑہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے بعض علاقوں میں 2 سے 4 اپریل کے دوران شدید بارش اور ژالہ باری کا خطرہ بھی ہے۔
کشمور، گھوٹکی، سکھر، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد اور تھرپارکر میں 2 سے 4 اپریل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرد آلود ہواؤں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کی وارننگ جاری کی ہے۔ شدید ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث بجلی کے کھمبے، کمزور انفراسٹرکچر اور درختوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ کاشتکاروں کو فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہریوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ شدید موسمی صورتحال کے دوران روزمرہ معمولات متاثر ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔
