چینی وزارتِ خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
پیر کے روز بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ چین، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تائید کرتا ہے۔ ماؤ نینگ نے کہاہم صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس ثالثی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ خطے میں فوری جنگ بندی اور پائیدار قیامِ امن کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔

Leave feedback about this