راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کے دن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے 6 وکلا رہنمائوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری کے نام شامل ہیں، مرتضٰی طوری، علی زمان اور نبیل ستی کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں ۔
پی ٹی آئی وکلاء بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کیلئے کل اڈیالہ جیل آئیں گی، بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کیلئے کل جیل آئے گی۔
