کشیدگی میں اضافہ،روس کا برطانوی سفارتکار کو دوہفتوں میں ملک چھوڑنے کا حکم پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

کشیدگی میں اضافہ،روس کا برطانوی سفارتکار کو دوہفتوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

کشیدگی میں اضافہ،روس کا برطانوی سفارتکار کو دوہفتوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

کشیدگی میں اضافہ،روس کا برطانوی سفارتکار کو دوہفتوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

روسی وزارت خارجہ نے برطانیہ کی ناظم الامور کو طلب کرکےجاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارتکار کو دوہفتوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

سفارتکار نے روس کی معیشت کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی،روسی سیکیورٹی ادارہ نے کہا ہے کہ انھیں جاسوسی کے شواہد ملے ہیں،گزشتہ ہفتے برطانیہ نے روس کے کئی تجارتی بحری جہازوں کو روک لیاتھا۔

برطانیہ نے روس کے شیڈو فلیٹ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے اپنی افواج کے اختیارات میں اضافہ کیاتھااور اپنی افواج کو یہ اختیار دیا کہ وہ برطانوی پانیوں سے گزرنے والے پابندی زدہ جہازوں کو روک کر ان پر چڑھ سکیں۔

اس اقدام کا مقصد روس کی جانب سے یوکرین میں جاری جنگ کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کو کم کرنا تھا۔

Exit mobile version