سعودی عرب کا ایک تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز عبور کر کے پاکستان کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق سعودی عرب کا ایک چھوٹا بحری جہاز تیل لے کر پاکستان کی طرف جا رہا ہے اور اس نے آبنائے ہرمز عبور کر لی ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز آبنائے ہرمز سے مجموعی طور پر سات مال بردار بحری جہازوں کی روانگی دیکھی گئی، جو خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود بحری سرگرمیوں کے تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے۔
ان جہازوں میں ایک تیل بردار بحری جہاز کے علاوہ دو لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سے بھرے ٹینکرز اور چار دیگر کارگو جہاز بھی شامل ہیں، جو مختلف مقامات کے لیے روانہ ہوئے۔
آبنائے ہرمز سے سعودی تیل بردار جہاز پاکستان کی طرف روانہ

آبنائے ہرمز سے سعودی تیل بردار جہاز پاکستان کی طرف روانہ