پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حیدر آباد کنگزمین کے خلاف بیٹنگ طلعت حسین کے بیٹے نے مسلسل دوسرف نصف سنچری بنا لی ۔ کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور شامیل حسین نے کیا لیکن سعود شکیل صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ رائلی روسو بھی اپنا کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے لیکن پھر تیسری وکٹ کے لیے شامیل حسین اور حسن نواز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگےبڑھایا۔شامل حسین نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری ففٹی مکمل کی اور وہ 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز نے بھی 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔اس طرح یہ دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کھلاڑی ثابت ہوئے کیونکہ ان کے سوا صرف ٹام کرن نے اچھی بیٹنگ کی باقی کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا اور ان کی بیٹنگ سے ٹیم کا مجموعی سکور 174تک پہنچا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز جبکہ حیدر آباد کنگز مین کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
