ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہدکیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہدکیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال

ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہدکیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال

ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہدکیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب تعریف کریں تو بہت کرتے ہیں اور بُرا بولنے پر آئیں تو تب بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔

میامی میں سعودی انوسٹمنٹ فورم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کو معلوم نہیں تھا کہ انہیں میری چاپلوسی کرنی پڑے گی، محمد بن سلمان سمجھتے تھےکہ ٹرمپ بھی دوسرے امریکی صدور کی طرح کوئی ناکام آدمی ہو گا جن کے دور میں ملک زوال کا شکار تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  اب محمد بن سلمان کو میرے ساتھ احترام سے بات کرنی پڑتی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ انہیں بتا دیں کہ ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ میرے ساتھ احترام سے بات کریں، انہیں کرنی ہی ہوگی۔

سعودی ولی عہد کے بارے میں ٹرمپ کے ریمارکس کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Exit mobile version