تیاریاں مکمل، پی ایس ایل 11 کا میلہ کل سے سجے گا، کون کونسی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

تیاریاں مکمل، پی ایس ایل 11 کا میلہ کل سے سجے گا، کون کونسی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

تیاریاں مکمل، پی ایس ایل 11 کا میلہ کل سے سجے گا، کون کونسی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

تیاریاں مکمل، پی ایس ایل 11 کا میلہ کل سے سجے گا، کون کونسی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا کرکٹ میلہ صرف ایک روز بعد آغاز کرنے کو تیار ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل ہونے والے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین مد مقابل ہوں گے۔ تاہم، افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی ہے اور یہ میچ شائقین کی موجودگی کے بغیر کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خطے کی موجودہ صورتحال اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی کی تھی۔ پرانے شیڈول کے مطابق 44 میچز چھ مختلف شہروں میں کھیلے جانے تھے، لیکن اب لاہور اور کراچی دو بڑے شہروں کی میزبانی میں 22، 22 میچز ہوں گے۔

دو روز قبل پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ “مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی۔”

پی ایس ایل کے اب تک کے ایڈیشنز میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ نے تین، تین بار ٹائٹل جیتا ہے، جبکہ پشاور زلمی، ملتان سلطان، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئیٹرز نے ایک مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔

شائقین اب دو بڑے شہروں میں سنسنی خیز مقابلوں کے لیے تیار ہیں، اور کرکٹ کے دلدادہ مداح کل سے پی ایس ایل کے شاندار میلے کا حصہ بنیں گے۔

Exit mobile version