ایران بھائی اور ہمسایہ ہے اور رہے گا، قطر کے بیان نے ٹرمپ کے تن بدن میں آگ بھڑکا دی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ایران بھائی اور ہمسایہ ہے اور رہے گا، قطر کے بیان نے ٹرمپ کے تن بدن میں آگ بھڑکا دی

ایران بھائی اور ہمسایہ ہے اور رہے گا، قطر کے بیان نے ٹرمپ کے تن بدن میں آگ بھڑکا دی

ایران بھائی اور ہمسایہ ہے اور رہے گا، قطر کے بیان نے ٹرمپ کے تن بدن میں آگ بھڑکا دی

طر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نےکہا ہےکہ قطر  ایران اور  امریکا کے مذاکرات کا حصہ نہیں ہے، متحارب فریق جتنی جلدی مذاکرات کریں اتنا اچھا ہوگا۔

 ماجد الانصاری نےکہا کہ  ایران جنگ کو سفارتی ذرائع سے ختم کرنا چاہیے، جنگ کے خاتمے کے لیے تمام سفارتی چینلز کی حمایت کرتے ہیں، ثالثی کے لیے قطر کی کوئی براہ راست کوشش نہیں ہے، ایران کا مکمل خاتمہ کوئی آپشن نہیں، ہم ایک دوسرے کے ہمسائیہ ممالک ہیں اور  رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کے خاتمے کے لیے سفارتکاری ہی راستہ ہونا چاہیے، قطر اپنی اور خطے کے دیگر ملکوں کی انرجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، ایران جنگ کے باعث خلیجی خطےکا سکیورٹی نظام متاثر ہوچکا ہے،خلیجی ممالک کو خطےکے سکیورٹی نظام کا ازسرِ نو جائزہ لینےکی ضرورت ہے، دفاتر میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ سکیورٹی جائزوں کی بنیاد  پرکیا گیا، اب معمول کی زندگی کی طرف  واپس جانا ضروری ہے، قطرکسی بھی اہم تنصیبات  پر ممکنہ  حملےکی صورت میں جواب دینےکا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Exit mobile version