صوابی میں ضلعی پولیس اور انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں غیر قانونی افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا۔چھاپوں کے دوران تحصیل ٹوپی، رزار، چھوٹا لاہور اور دیگر علاقوں سے مجموعی طور پر 341 افراد گرفتار کیے گئے۔حکام کے مطابق ضلع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام غیر قانونی مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this