پاکستان تازہ ترین دنیا

ٹیکساس کی آئل ریفائنری میں دھماکہ اور آگ ،شہر میں شعلے اور دھوئیں کے بادل چھا گئے

ٹیکساس کی آئل ریفائنری میں دھماکہ اور آگ ،شہر میں شعلے اور دھوئیں کے بادل چھا گئے

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر میں واقع بڑی آئل ریفائنری Valero میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے شعلے اور دھوئیں کے بادل شہر کے کئی حصوں سے دیکھے گئے۔ دھماکوں کی شدت اتنی تھی کہ قریبی گھروں میں بھی لرزش محسوس کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریفائنری میں آتشزدگی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔ Valero ریفائنری میں روزانہ ساڑھے چار لاکھ بیرلز خام تیل کو گیسولین، ڈیزل اور جیٹ فیول میں پراسیس کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے آگ کے خطرے اور بڑھ گئے ہیں۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام نے شہریوں کو خطرے سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس قسم کی ریفائنری میں دھماکہ اور آگ کی صورتحال نہ صرف مقامی بلکہ عالمی توانائی مارکیٹ پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image