پاکستان

عمران خان نے آج عیدالفطر کی نماز کیوں نہیں پڑھی؟

راولپنڈی:

ملک بھر کی طرح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، جہاں عام قیدیوں نے عید کی نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی۔

 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان عید کی نماز میں شریک نہ ہو سکے اور انہوں نے نماز کے دوران اپنے سیل ہی میں قیام کیا جبکہ جیل حکام نے انتظامات کی نگرانی کی۔

 

جیل ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج تیسری عیدالفطر اڈیالہ جیل میں گزاری ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی (دونوں) نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل ہی میں قیام کیاہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image