ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنا دیا گیا، امت مسلمہ کیلئے اچانک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنا دیا گیا، امت مسلمہ کیلئے اچانک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی

ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنا دیا گیا، امت مسلمہ کیلئے اچانک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی

ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنا دیا گیا، امت مسلمہ کیلئے اچانک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار اور سیکریٹری اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کو فضائی حملے میں نشانہ بنا دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا گیا ہے، وہ مارے گئے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا علی لاریجانی کو ایک حالیہ اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے لکھا تھا کہ حملے کے بعد علی لاریجانی کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ یاد رہے کہ پیر کے روز علی لاریجانی نے مسلم ممالک کے اتحاد پر زور دیا تھا۔

گزشتہ روز علی لاریجانی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام خط میں کہا تھا مسلم دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس طرف ہیں۔ اور کہا کہ آپ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کے ساتھ ؟ جب ایران پر حملہ ہوا تو مسلم اکثریتی ممالک کی طرف سے وہ حمایت اور یکجہتی دیکھنے کو نہیں ملی جس کی توقع تھی۔

انھوں نے کہا کہ ایران بڑے اور چھوٹے شیطان یعنی امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے راستے پر قائم ہے لیکن کیا کچھ مسلم حکومتوں کا رویہ ہمارے خلاف ہے۔ ایسا اسلام کیسا ہے؟

ایرانی میڈیا نے اسرائیلی دعوے کی تردید کی ہے، اس کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے سربراہ علی لاریجانی کا بیان جلد جاری کیا جائے گا، امریکا کو سبق سکھانے کی دھمکی دینے والے علی لاریجانی ایران کے سینئر اور بااثر رہنما ہیں جو سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد قومی سلامتی کی حکمتِ عملی میں مرکزی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔

فلسفہ اور جدید علوم کے پس منظر کے حامل لاریجانی ماضی میں جوہری معاہدے کے حامی اور نسبتاً عملیت پسند سمجھے جاتے تھے۔ اسرائیلی فوج نے تہران پر حملے میں بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے یہ نقصان ایران کے کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ حملے میں دیگر سینئر حکام بھی مارے گئے۔

Exit mobile version