مقبوضہ یروشلم میں ایرانی میزائلوں کا ملبہ گرا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

مقبوضہ یروشلم میں ایرانی میزائلوں کا ملبہ گرا

مقبوضہ یروشلم میں ایرانی میزائلوں کا ملبہ گرا

مقبوضہ یروشلم میں ایرانی میزائلوں کا ملبہ گرا

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد ان کے ٹکڑے یروشلم کے قدیم شہر کے کئی مقدس مذہبی مقامات کے قریب آ گرے۔

پولیس کے مطابق میزائلوں کے ملبے کے ٹکڑے مسجدِ اقصیٰ، چرچ آف دی ہولی سیپلکر اور یہودی کوارٹر کے اطراف میں گرے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی بڑی تعداد کو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں روک لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جدید دفاعی نظام نے کسی بڑے سانحے کو تو روک لیا، تاہم میزائل اور انہیں تباہ کرنے والے انٹرسیپٹرز کے بڑے بڑے ٹکڑے مختلف حساس مقامات سے برآمد ہوئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چرچ آف دی ہولی سیپلکر کے قریب ایک عمارت کی چھت پر دھاتی ٹکڑے پڑے ہیں جبکہ مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں سیکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے حکام کے مطابق خوش قسمتی سے قدیم شہر میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ اگر میزائل کا وارہیڈ چند سو میٹر بھی ادھر اُدھر ہو جاتا تو کسی بڑے سانحے کا خطرہ پیدا ہو سکتا تھا۔

Exit mobile version