آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد پاکستان نے تیل کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کر لیا ہے اور اب بحر احمر کے راستے خام تیل منگوانا شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق Pakistan National Shipping Corporation (پی این ایس سی) کا ایک جہاز سعودی عرب کی Yanbu Port بندرگاہ پہنچ گیا ہے، جہاں سے وہ پاکستان کے لیے 73 ہزار ٹن خام تیل لے کر کراچی روانہ ہوگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاز کل کراچی کے لیے روانہ ہونے والا ہے تاکہ ملک میں تیل کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
شپنگ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا ایک اور جہاز شالامار بھی جنگی صورتحال کے باوجود تیل لادنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شالامار جہاز Fujairah سے خام تیل لے کر کراچی کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پی این ایس سی کے دو جہاز مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں، جن میں ایک کراچی اور دوسرا چارٹر پی ایل کی حدود میں رکا ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی بحری راستوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے متبادل راستہ اختیار کرنے سے ملک میں تیل کی سپلائی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

Leave feedback about this