اسلام آباد:امریکی صدر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے، ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فوجی صلاحیت ختم کردی ہے اور جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے۔امریکی صدر کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی اورتیل کی قیمتیں 8 فیصد تک گر گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 8 فیصد کم ہونے کے بعد 90 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
پاکستان سمیت دنیا کی مختلف اسٹاک مارکیٹس میں بھی مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 9728 پوائنٹس اضافے سے 156209 پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔
Leave feedback about this