بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب

بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب

بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب

سعودی عرب نے کہا ہےکہ وہ بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق منگل کی شب سعودی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔

اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی و استحکام پر اس کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سعودی کابینہ نے کہا کہ مملکت بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے۔

اجلاس میں مملکت کے ائیرپورٹس پر پھنسے خلیجی شہریوں کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کابینہ نے سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی اور پاکستان کے احتساب ادارے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) کے درمیان بدعنوانی کی روک تھام اوراس سے نمٹنے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشتوں کی بھی منظوری دی۔

Exit mobile version