کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک 4 امریکی فوجیوں کی تصاویر اور نام سامنے آگئے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک 4 امریکی فوجیوں کی تصاویر اور نام سامنے آگئے

کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک 4 امریکی فوجیوں کی تصاویر اور نام سامنے آگئے

کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک 4 امریکی فوجیوں کی تصاویر اور نام سامنے آگئے

امریکا نے کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے 6 اہلکاروں میں سے 4 کی شناخت اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق یہ چار فوجی اتوار کو پورٹ شعیبہ، کویت میں امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے چاروں فوجیوں کا تعلق آئیووا کے امریکی آرمی ریزرو یونٹ سے تھا۔

ہلاک امریکی فوجیوں کی شناخت نوح تیجنز، نکول امور، کوڈی خورک اور ڈکلن کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی میں اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ ان کے حملوں میں اب تک 160 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بن رہا ہے۔

Exit mobile version