طورخم بارڈر بند ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن عارضی طور پر روک دیا گیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

طورخم بارڈر بند ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن عارضی طور پر روک دیا گیا

طورخم بارڈر بند ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن عارضی طور پر روک دیا گیا

طورخم بارڈر بند ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن عارضی طور پر روک دیا گیا

طور خم بارڈر بند ہونے پر پشاور میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن روک دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سرحد کی بندش کے باعث کریک ڈاؤن عارضی طور پر روکا گیا ہے۔

پولیس کو غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو نئے احکامات تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

ادھر اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں 73 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، شناختی دستاویزات کی جانچ جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، اٹک، مری، جہلم اور چکوال میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، منشیات و اسلحہ برآمدگی سے متعلق کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ان کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز  اور ایلیٹ پولیس سیکشنز نے حصہ لیا۔

Exit mobile version