پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2400 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2600 روپے سے بڑھ کر 2700 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ طلب میں اضافے اور سپلائی میں عدم تسلسل کی وجہ سے قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل آٹے کی قیمتوں میں کمی بیشی عام بات ہوتی ہے، تاہم مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام پر اضافی مالی دباؤ ڈال رہی ہیں۔
مہنگائی سے عاجز آّ کر شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ نرخوں کو قابو میں رکھا جا سکے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک سے قبل پشاور, لاہور, کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave feedback about this