سیکرٹری ایرانی سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران خود کو ایک طویل جنگ کیلئے تیار کر چکا ہے،دشمنوں کو ان کی غلط فہمی پر پچھتانا پڑے گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سو سالوں کی طرح ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی،ہماری بہادر مسلح افواج نے دفاع کے علاوہ کسی بھی حملے میں حصہ نہیں لیا،ہم اپنا اور اپنی 6 ہزار سال پرانی تہذیب کا دفاع کریں گے۔
علاوہ ازیں چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،چینی وزیر خارجہ نے عمان کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے فرانسیسی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا، اس کے علاوہ روسی صدر پیوٹن کا امیر قطر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

Leave feedback about this