پاکستان تازہ ترین

کیا پیٹرول مزید مہنگا ہوگا؟مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے تیل مارکیٹ غیر مستحکم

کیا پیٹرول مزید مہنگا ہوگا؟مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی سے تیل مارکیٹ غیر مستحکم

امریکا: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی عالمی منڈی میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 10 فیصد اضافے سے 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی یا تیل کی سپلائی متاثر ہوئی تو قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر تیل پیدا کرنے والے خطوں یا اہم جہاز رانی کے راستوں کو نقصان پہنچا تو عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے جس کا اثر عالمی معیشت پر بھی پڑے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image