خطہ جنگ کے دہانے پر؟ایران کا امریکا اور اسرائیل پر جوابی کارروائی کا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

خطہ جنگ کے دہانے پر؟ایران کا امریکا اور اسرائیل پر جوابی کارروائی کا اعلان

ایران کا امریکا اور اسرائیل پر جوابی کارروائی کا اعلان

ایران کا امریکا اور اسرائیل پر جوابی کارروائی کا اعلان

تہران :امریکا اور اسرائیل کے اچانک حملے کے بعد ایران نے بھی جوابی حملے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ایبرہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، ردِعمل انتہائی سخت ہو گا۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ان حملوں کا اختتام اب آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گرے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران کئی دھماکوں سے گونج اٹھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران کے مضافات اور کئی مقامات سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں، افراتفری کی صورتِ حال دیکھنے میں آ رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودگی نہ کرے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ایران کے مؤقف سے مطمئن نہیں تھے۔

Exit mobile version