ایران پر حملے کے بعد ٹرمپ کا پہلا بیان جاری،اہم تفصیلات جانیں پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ایران پر حملے کے بعد ٹرمپ کا پہلا بیان جاری،اہم تفصیلات جانیں

ایران پر حملے کے بعد ٹرمپ کا پہلا بیان جاری،اہم تفصیلات جانیں

ایران پر حملے کے بعد ٹرمپ کا پہلا بیان جاری،اہم تفصیلات جانیں

امریکا:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے، ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ایرانی حکومت کی طرف سے آنے والے خطرات کو ختم کر کے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے امریکی فوج نے ایران کے خلاف بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بنا رہا ہے جو امریکا اور دوسروں کے لیے خطرہ ہے، ہم ایران کے میزائل اور میزائل انڈسٹری تباہ کر دیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، امریکا نے خطے میں امریکی اہلکاروں کے لیے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ قدم اٹھایا ہے، امریکا کا جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب گارڈز ہتھیار ڈال دیں، آپ سے مکمل استثنیٰ کے ساتھ اچھا سلوک ہو گا، یا آپ کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران کئی دھماکوں سے گونج اٹھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران کے مضافات اور کئی مقامات سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں، افراتفری کی صورتِ حال دیکھنے میں آ رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یورینیئم کی افزودگی نہ کرے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ایران کے مؤقف سے مطمئن نہیں تھے۔

Exit mobile version