تازہ ترین

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل، افواجِ پاکستان کا خراجِ تحسین

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل، افواجِ پاکستان کا خراجِ تحسین

راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر افواجِ پاکستان نے اس تاریخی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سربراہانِ بحریہ و فضائیہ نے مشترکہ پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قومی سلامتی اور علاقائی امن کے تحفظ کیلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ 27 فروری 2019ء کو شروع کیے گئے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا گیا، اس کارروائی نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا گیا کہ اس آپریشن نے مزید جارحیت کو روکا اور خطے میں تزویراتی توازن بحال کیا، قیادت نے اس موقع پر اس امر کا اعادہ کیا کہ افواجِ پاکستان ہر خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اپنی خود مختاری کے تحفظ اور عالمی استحکام میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image