پاکستان تازہ ترین

افواج پاکستان نے افغان جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دیا،رانا ثناءاللہ

افواج پاکستان نے افغان جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دیا،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات میں ہے اور حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کو ٹیبل پر بیٹھ کر سیاسی جماعتوں کو خود حل کرنا چاہیے اور حکومت کی جانب سے متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر کی تجویز قابلِ غور ہے اور اس کا باقاعدہ جائزہ لیا جانا چاہیے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور فوج پر مکمل اعتماد کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سینیٹ سے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے افغان جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دیا، تاہم یہ افواجِ پاکستان کی قوت کا دس فیصد بھی نہیں۔ ان کے بقول دشمن دہشت گردی میں ملوث ہے اور اس کے فروغ میں کردار ادا کر رہا ہے۔

مشیرِ سیاسی امور کا کہنا تھا کہ علاقائی سطح پر دو مخلص ممالک بھی اس معاملے میں شامل ہوئے اور مذاکرات ہوئے، تاہم کوئی قابلِ قبول حل سامنے نہیں آ سکا۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ء میں جن مقاصد کے لیے انتظامات کیے گئے تھے، اس حوالے سے اب بھی تیاری موجود ہے، تاہم نتائج نہ نکلنا ایک الگ معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں کیسز کی سماعت کے طریقہ کار پر بھی بات ہونی چاہیے۔

رانا ثناءاللہ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تین مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی گئی، تاہم مخالف سیاسی قیادت کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image