پاکستان تازہ ترین

اسحاق ڈار کی وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی،آج روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینگے

اسحاق ڈار کی وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی،آج روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینگے

مدینہ منورہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ کرنے کی سعادت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور اللہ تعالی کے حضور عوام میں اتحاد و اتفاق اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔


وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاک افواج کے حوصلے ہمیشہ بلند فرمائے اور انہیں اپنی حفاظت میں رکھے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج مدینہ منورہ میں نماز جمعہ ادا کریں گے اور روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image