پاکستان تازہ ترین

ایران کی بڑی پیشکش،پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے میدان میں آگیا

ایران کی بڑی پیشکش،پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے میدان میں آگیا

تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی اور سہولت کاری کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کو اچھی ہمسائیگی اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ رمضان صبر، برداشت اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کا مہینہ ہے، اس لیے پاکستان اور افغانستان کے لیے یہ مناسب وقت ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کریں اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے دراندازی کی کوشش کے بعد پاکستانی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد چیک پوسٹوں، کور اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا، جس میں 130 سے ​​زائد افغان طالبان مارے گئے جب کہ کئی مقامات پر دشمن کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image