بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نئی آسامیوں کا اعلان،اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جانیے؟ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نئی آسامیوں کا اعلان،اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جانیے؟

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نئی آسامیوں کا اعلان،اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جانیے؟

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نئی آسامیوں کا اعلان،اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جانیے؟

اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے مختلف اضلاع میں گریجویٹ مرد و خواتین کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ مختلف اضلاع میں کمپلائنس مانیٹر کی کل 84 آسامیاں مختص کی گئی ہیں، جبکہ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں دفتری کام کے لیے 6 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

تمام تقرریاں ایک سال کے معاہدے پر ہوں گی جس میں کارکردگی کی بنیاد پر توسیع کا امکان ہے۔ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 30 سال ہے، جبکہ امیدوار نے کم از کم 14 سال کی تعلیم (گریجویشن) مکمل کی ہو۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے، انٹرویو لینے اور اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز کے استعمال کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ فیلڈ ڈیوٹی کے لیے درخواست دہندگان کے پاس موٹر سائیکل کا درست لائسنس ہونا ضروری ہے، تاہم، لرنر یا ایکسپائر شدہ لائسنس بھی قابل قبول ہے۔ ان آسامیوں کے لیے مرد اور خواتین دونوں امیدوار درخواست دے سکتے ہیں اور متعلقہ ضلع میں مقیم افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

بی آئی ایس پی انتظامیہ کے مطابق درخواستیں صرف آن لائن ویب سائٹ http://www.bisp.gov.pk کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی، ڈاک، ای میل یا ہاتھ سے جمع کرائی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات، تعلیمی اسناد اور رابطہ نمبر درست طریقے سے داخل کریں جبکہ فارم بھرتے وقت اصل دستاویزات کو انٹرویو کے وقت چیک کیا جائے گا۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے، مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ بی آئی ایس پی حکام نے اہل اور باصلاحیت نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی درخواست بروقت مکمل کریں۔

Exit mobile version