غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف سیکورٹی اسکریننگ جاری،متعدد افراد گرفتار پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف سیکورٹی اسکریننگ جاری،متعدد افراد گرفتار

غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلا ف سیکورٹی اسکریننگ جاری ، متعدد افراد گرفتار

غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلا ف سیکورٹی اسکریننگ جاری ، متعدد افراد گرفتار

اسلام آباد، راولپنڈی: غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی تصدیق مرحلہ وار جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، مری، اٹک اور جہلم میں حساس مقامات، بستیوں اور بازاروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 12 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا، کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز اور ایلیٹ پولیس نے حصہ لیا۔

سیکیورٹی حکام کا مزید کہنا تھا کہ کارروائیوں میں ڈولفن سکواڈ اور سی ٹی ڈی سمیت خفیہ اداروں نے بھی حصہ لیا۔

Exit mobile version