غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ بلا امتیاز جاری، 20 گرفتار، اب بچنا مشکل پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ بلا امتیاز جاری، 20 گرفتار، اب بچنا مشکل

غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ بلا امتیاز جاری، 20 گرفتار، اب بچنا مشکل

غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ بلا امتیاز جاری، 20 گرفتار، اب بچنا مشکل

غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ مرحلہ وار جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، مری، اٹک میں حساس مقامات، آبادیوں اور بازاروں کی اسکریننگ اور مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں 20 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کرایے داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ہے، کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس نےحصہ لیا۔

حکام نے بتایا کہ کارروائیوں میں ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی سمیت انٹیلی جنس ادارے بھی شریک ہوئے۔ 

سیکیورٹی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔

Exit mobile version