تربت میں دل دہلا دینے والا واقعہ! نامعلوم افراد کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
بلوچستان کے ضلع تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ابتدائی طور پر مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کرنے میں مصروف رہے۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود مشکوک افراد کی تلاش شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات تیز رفتار سے کی جا رہی ہیں اور حملے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
یہ حملہ تربت کے علاقے میں قیام امن کے لیے سنجیدہ خطرہ قرار دیا جا رہا ہے اور مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Leave feedback about this