اسلام آباد: ای سی سی کے اجلاس میں مقامی اور درآمدی گندم کی نئی ریزرو قیمتوں کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی۔ اعلامیے کے مطابق مقامی گندم کی نئی ریزرو قیمت 4,150 روپے فی من مقرر کی گئی ہے جبکہ درآمدی گندم کی ریزرو قیمت 3,800 روپے فی من طے کی گئی۔ گندم کی فروخت فرسٹ اِن فرسٹ آؤٹ بنیاد پر کی جائے گی۔اجلاس میں پاسکو کے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم اسٹاک کی فروخت کی بھی منظوری دی گئی۔علاوہ ازیں سابقہ پی ڈبلیو ڈی منصوبوں کے لیے 53 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی، جو پنجاب اور خیبرپختونخوا کو جاری کی جائے گی۔اجلاس میں سی انرجیکو سے متعلق پیٹرولیم لیوی رپورٹ کو مزید تفصیلی بریفنگ کے لیے واپس کر دیا گیا۔
گندم کی نئی ریزرو قیمت کا اعلان،فی من قیمت کتنی مقرر؟

گندم کی نئی ریزرو قیمت کا اعلان،فی من قیمت کتنی مقرر؟