اٹلس ہونڈا کی جانب سے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔ جس کے مطابق یکم مارچ سے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں۔ تاہم ہونڈا کمپنی کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا اور بعض ویب سائٹس پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہزاروں روپے تک کمی کر دی۔ اور یکم مارچ 2026 سے نئے کم ریٹس نافذ ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔
اٹلس ہونڈا نے یکم مارچ 2026 سے سی ڈی 70، سی جی 125 سمیت دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے اپنی تمام مشہور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ہو گا۔
اٹلس ہونڈا کی جانب سے جاری کردہ ریٹیل پرائس لسٹ کے مطابق مختلف ماڈلز کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔ جس میں ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 9000 روپے رکھی گئی ہے۔
اسی طرح ہونڈا پرائیڈر کی نئی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 900 روپے، ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 500 روپے اور ہونڈا سی جی 125 ایس کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 مقرر کی گئی ہے۔
ہونڈا سی جی 125 ایس گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی جی 150 کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 900 روپے اور ہونڈا الیکٹرک بائیک آئیکون ای کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہونڈا کی الیکٹرک بائیک آئیکون ای کی قیمت میں سیلز ٹیکس کی شرح صرف ایک فیصد کے قریب رکھی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی کل قیمت 395,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ ماڈل ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو پٹرول کے خرچ سے بچنا چاہتے ہیں۔
