پشاور سمیت صوبے بھر میں افغان مہاجرین کی سکریننگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ سٹی ایریا کے مختلف مقامات اور فقیر آباد ڈویژن کے علاقوں میں پانچ ہزار سے زائد افغانیوں کی سکریننگ مکمل کی جا چکی ہے۔
سکریننگ کے دوران متعدد مہاجرین کو غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے اور رکھنے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے مختلف علاقوں میں اپریشن کر رہے ہیں اور ہر علاقے میں مہاجرین کی دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سکریننگ کے دوران بیشتر مہاجرین کے پاس غیر قانونی پاکستانی کارڈ موجود تھے، جنہیں ضبط کر کے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔ اپریشن کا دائرہ رہائشی علاقوں تک پھیلایا گیا ہے تاکہ غیر قانونی دستاویزات رکھنے والوں کی مکمل شناخت کی جا سکے۔
ماہرین اور حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملک میں قانونی شناختی کارڈز کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً حکام کو دیں۔
