برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے روس کے ساتھ خفیہ طور پر 500 ملین یورو (589 ملین ڈالر) مالیت کے خطرناک ہتھیاروں کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت تہران کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے ہزاروں جدید میزائل حاصل کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ گزشتہ دسمبر میں ماسکو میں طے پایا تھا، جس کے تحت روس آئندہ تین برسوں کے دوران ایران کو 500 وربا مین پورٹیبل لانچ یونٹس اور 2 ہزار 500 نائن ایم تھری تھری سکس میزائل فراہم کرے گا۔
فنانشل ٹائمز نے یہ تفصیلات مبینہ طور پر لیک ہونے والی روسی دستاویزات اور معاہدے سے واقف متعدد افراد کے حوالے سے شائع کیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فوری طور پر اس رپورٹ کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔فنانشل ٹائمز کے مطابق معاہدے کے تحت اسلحے کی ترسیل تین مرحلوں میں کی جائے گی، جو 2027 سے شروع ہو کر 2029 تک جاری رہے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ معاہدہ روس کے سرکاری اسلحہ برآمد کنندہ ادارے روسوبورون ایسکپورٹ اور ایران کی وزارتِ دفاع و مسلح افواج لاجسٹکس (MODAFL) کے ماسکو میں قائم نمائندہ دفتر کے درمیان طے پایا گیا۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران نے گزشتہ برس جولائی میں باضابطہ طور پر ان دفاعی نظاموں کی درخواست کی تھی، جس کا حوالہ ایک ایسے معاہدے سے دیا گیا ہے جو اخبار نے دیکھا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال جون میں امریکی افواج نے ایران کے تین اہم جوہری مقامات کو نشانہ بنایا تھا، جس وقت ایران اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی مہم میں شامل ہوا تھا۔ اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں میں ایران کی کلیدی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔
تاہم اُس وقت کی ایک ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فضائی حملے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنے میں ناکام رہے اور اسے صرف چند ماہ کے لیے پیچھے دھکیل سکے۔
ایرانی حکام متعدد بار یہ مؤقف دہرا چکے ہیں کہ جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات سے تہران مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے اور اس کی دفاعی و جوہری صلاحیتیں پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔
روس اور ایران کے درمیان ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ بھی موجود ہے، تاہم اس میں باہمی دفاع کی کوئی شق شامل نہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں روس کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ایک روسی بحری کارویٹ نے خلیجِ عمان میں ایرانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں کیں۔
تازہ ترین
دنیا
ایران اور روس کی خفیہ ہتھیاروں کی ڈیل کا راز فاش، ٹرمپ کے اوسان خطا ہو گئے
- by web_desk
- فروری 23, 2026
- 0 Comments
- 28 Views
- 4 گھنٹے ago

Leave feedback about this