تازہ ترین دنیا

ایران بے قصور ! قانونی جواز کے بغیر اس پر حملہ غلط، برطانیہ نے امریکہ کا ساتھ دینے سے صاف انکار کر دیا

ایران بے قصور ! قانونی جواز کے بغیر اس پر حملہ غلط، برطانیہ نے امریکہ کا ساتھ دینے سے صاف انکار کر دیا

برطانیہ نے ایران کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا کو  اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار کردیا۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا  کہ برطانوی حکومت نے واضح کردیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کیلئے امریکی افواج کو برطانیہ کے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ واضح قانونی جواز کے بغیر ایران پر حملے میں شرکت بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجی اڈے دینے سے انکار  کے بعد  واشنگٹن اور لندن کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے ڈیئگو گارشیا اور فیئر فورڈ میں واقع ہوائی اڈے استعمال کرنا ضروری ہو سکتا ہے تاکہ ایک انتہائی غیر مستحکم اور خطرناک حکومت کے ممکنہ حملے کو ختم کیا جا سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image