لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے قرعہ اندازی میں کامیاب کسانوں کو مبارکباد دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے آنے سے زرعی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ کسانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب کا کہنا تھا کہ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں جس میں 21 ہزار ٹریکٹر دیے گئے ہیں۔
