انا للہ وانا الیہ راجعون ! قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ انتقال کر گئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

انا للہ وانا الیہ راجعون ! قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ انتقال کر گئے

انا للہ وانا الیہ راجعون ! قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ انتقال کر گئے

انا للہ وانا الیہ راجعون ! قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے  رہنما ، سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ  انتقال کر گئے ۔

مشتاق احمد کائرہ کافی عرصہ سے انگلینڈ کے شہر مانچسٹر  میں مقیم تھے۔ ان کا انتقال  مانچسٹر میں ہوا۔

صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف  اور دیگر شخصیات کا اظہارِ افسوس

قمر زمان کائرہ کے بھائی کے انتقال کی خبر نے سیاسی حلقوں میں دکھ کی لہر دوڑا دی۔  بہت سی سیاسی شخصیات  نے  چوہدری مشتاق احمد کائرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی تعزیت پیش کی اور مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے دلی افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کی۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری اور سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی تعزیتی پیغامات دیے۔

Exit mobile version