کرکٹ میچ کے دوران مکھیوں کا حملہ، امپائر ہلاک،خبر نے شائقین کو افسردہ کردیا کھیل Roze News
کھیل

کرکٹ میچ کے دوران مکھیوں کا حملہ، امپائر ہلاک،خبر نے شائقین کو افسردہ کردیا

کرکٹ میچ کے دوران مکھیوں کا حملہ، امپائر ہلاک،خبر نے شائقین کو افسردہ کردیا

کرکٹ میچ کے دوران مکھیوں کا حملہ، امپائر ہلاک،خبر نے شائقین کو افسردہ کردیا

کرکٹ میچ کے دوران مکھیوں کے حملے سے معروف بھارتی امپائر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں واقع ایک گراؤنڈ میں جاری کرکٹ میچ کے دوران مکھیوں کے اچانک حملے سے سینئر کرکٹ امپائر مانک گپتا جان کی بازی ہار گئے۔

مانک گپتا کرکٹ کے ایک ممتاز امپائر تھے اور کانپور کرکٹ ایسوسی ایشن سے بھی وابستہ تھے۔ وہ تقریباً 30 برس سے امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے اور اسٹیٹ پینل امپائر بھی رہ چکے تھے۔

ہلاک ہونے والے امپائر کے بھائی امیت کمار گپتا نے بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا میچ ختم ہو چکا تھا جبکہ ان کے ایک ساتھی امپائر دوسرے میچ میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

ڈرنکس بریک کے دوران مانک گپتا اپنے ساتھی امپائر سے ملنے گئے جہاں دونوں چائے پی رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے مکھیوں کا ایک غول آیا اور وہاں موجود تمام افراد پر حملہ آور ہوگیا۔

امیت کمار گپتا کے مطابق مکھیوں سے بچنے کی کوشش میں مانک گپتا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے، جس کے بعد مکھیوں کے پورے غول نے انہیں گھیر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر افراد کو بھی مکھیوں نے ڈنک مارے، تاہم مانک گپتا شدید حملے کی زد میں آئے۔

مانک گپتا کے ساتھی امپائر جگدیش شرما نے بتایا کہ ڈرنکس بریک کے دوران اچانک مکھیوں کے غول نے حملہ کردیا۔ سب لوگ بھاگے، لیکن مانک بھائی عمر رسیدہ ہونے کے باعث تیزی سے نہ بھاگ سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب سب لوگ زمین پر لیٹ گئے تو مکھیوں نے وہاں موجود تمام افراد کو نشانہ بنایا، تاہم مانک گپتا پر شدید حملہ ہوا۔

مانک گپتا کے پڑوسی بھارتندو پوری نے بتایا کہ انہوں نے پوری زندگی امپائرنگ کرتے ہوئے گزاری اور اپنے خاندان کی کفالت کی۔ انہوں نے مکمل طور پر کرکٹ کے لیے خود کو وقف کردیا تھا۔ انہوں نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مانک گپتا کانپور کے ایک ممتاز امپائر اور کانپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن تھے۔

Exit mobile version