پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری

پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری

پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فہرست میں 89 کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ فلاحی اداروں کے نام شامل ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنا جرم ہے، شہری غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ خیراتی اداروں کو زکوٰۃ، خیرات اور عطیات نہ دیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ریاست مخالف کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ پنجاب میں خیراتی اداروں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن میں رجسٹریشن لازمی ہے، اس لیے شہری زکوٰۃ، خیرات اور عطیات صرف چیریٹی کمیشن میں رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔

Exit mobile version