آئی ایم ایف کا اعتراف،کیا پاکستان کی معیشت بحران سے باہر نکل آئی؟ جانیے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

آئی ایم ایف کا اعتراف،کیا پاکستان کی معیشت بحران سے باہر نکل آئی؟ جانیے

آئی ایم ایف کا اعتراف،کیا پاکستان کی معیشت بحران سے باہر نکل آئی؟ جانیے

آئی ایم ایف کا اعتراف،کیا پاکستان کی معیشت بحران سے باہر نکل آئی؟ جانیے

امریکا: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کا باضابطہ اعتراف کرتے ہوئے اگلے جائزہ مشن کا اعلان کردیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز جولی کوزاک نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ان کے مطابق وفد توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (RSF) کے دوسرے جائزے پر پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔

جولی کوزاک نے کہا کہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت اختیار کی گئی پالیسیوں سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کی مالیاتی کارکردگی مضبوط رہی اور ملک نے بنیادی مالیاتی سرپلس جی ڈی پی کے 1.3 فیصد کے برابر حاصل کیا، جو پروگرام کے مقررہ اہداف کے مطابق ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح کنٹرول میں رہی جب کہ مالی سال 2025 میں بھی پاکستان نے 14 سال میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا جو کہ معاشی بہتری کی اہم علامت ہے۔

Exit mobile version