پی ایچ ایف کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے عہدہ سنبھال لیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پی ایچ ایف کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے عہدہ سنبھال لیا

پی ایچ ایف کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے عہدہ سنبھال لیا

پی ایچ ایف کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے عہدہ سنبھال لیا

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں محی الدین وانی نے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے وقت بہت کم ہے، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ آج یا کل شروع کیا جائے گا۔ایڈہاک صدر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ہاکی کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے گزشتہ روز استعفیٰ دے دیا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔حکومتی فیصلے کے تحت وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری محی الدین احمد وانی کو فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کر دیا گیا۔

Exit mobile version