بچےکو دودھ پلانے والی عورت کے لیے روزے کا حکم پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بچےکو دودھ پلانے والی عورت کے لیے روزے کا حکم

بچےکو دودھ پلانے والی عورت کے لیے روزے کا حکم

بچےکو دودھ پلانے والی عورت کے لیے روزے کا حکم

میرا ایک چھوٹا بچہ ہے جو دودھ پیتا ہے، میری اہلیہ انہیں دودھ پلاتی ہیں، اور کچھ ہلکی غذائیں بھی وہ کھاتا ہے، اب رمضان میں اہلیہ کے لیے روزے رکھنے کا کیا حکم ہوگا ؟

اور یہ بھی بتائیں کہ روزے کی حالت میں بھی بچے کو دودھ پلاسکتی ہیں یا نہیں ؟اس سے روزے پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں؟

جواب: اگر آپ کی اہلیہ روزہ رکھ کر بچے کو دودھ اور دیگر مناسب غذا کے ذریعے اس کی خوراک پوری کرسکتی ہیں تو ان پر روزہ رکھنا فرض ہے۔

اور اگر روزے کی حالت میں دودھ پلانے سے اہلیہ کے لیے صحت کے اعتبار سے نقصان ہوتا ہو یا بچے کی غذا مکمل نہ ہوسکتی ہو تو اس صورت میں روزہ چھوڑنے کی گنجائش ہے، رمضان کے بعد ان روزوں کی قضاکریں گی۔

مزید برآں روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پلانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

Exit mobile version